نیپالی نوٹ پر کالاپانی کا علاقہ شامل ،انڈیا تلملا اٹھا

May 04, 2024 | 23:09:PM
نیپالی نوٹ پر کالاپانی کا علاقہ شامل ،انڈیا تلملا اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نیپال کے نئے کرنسی نوٹ کے باعث بھارت اور پڑوسی ملک کے تعلقات ایک بار پھر نازک صورتحال سے دو چار ہو گئے  ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں نیپال کی جانب سے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں، تاہم اس کرنسی نوٹ پر بھارت کی جانب سے اعتراض اور شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے،ماجرا کچھ یوں ہے کہ نیپال کی جانب سے جاری کیے جانے والے نئے نوٹ پر کالا پانی جیسا متنازعہ علاقہ بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے 2020 میں نیپال کی جانب سے ملک کا اپڈیٹڈ نقشہ جاری کیا گیا تھا جس میں اہم سٹرٹیجک علاقے لیپو لیک، کالاپانی، لیمپیادھورا کو آئینی طور پر اپنا حصہ قرار دیا تھا،نیپالی وزیراعظم پشپاکمال دھال کی جانب سے زیر صدارت میٹنگ میں کرنسی نوٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد سب باقاعدہ طور پر نیپال میں 100 روپے کا یہ نوٹ قابل استعمال ہوگا۔

حکومتی ترجمان ریکھا شرما کے مطابق کابینہ کی جانب سے 100 روپے کی کرنسی نوٹ کے دوبارہ ڈیزائن کرنے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ کرنسی نوٹ کے پچھلی سائیڈ پر موجود میپ کو تبدیل کر کے دوسرا میپ شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی ڈاکٹر نے ماں، بیوی اور 2بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی، وجہ ایسی کہ ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگائے