سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے،سوناکشی کا انکشاف

May 04, 2024 | 21:19:PM
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے،سوناکشی کا انکشاف
کیپشن: اداکارہ سوناکشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سوناکشی نے کہاکہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ جہاں وہ آزاد منش یعنی لاپرواہ ہیں وہیں کام کے معاملے میں نہایت ہی پرعزم اور پابند ہیں جو کہ بڑی عجیب سی بات ہے۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ پتہ نہیں اسکی وضاحت کیسے کروں کیونکہ جیسا میں نے انہیں دیکھا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں اسکی کوئی پرواہ نہیں کہ اسکا کیا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کی گورنر کے پی کے کی حلف برداری تقریب میں عدم شرکت فیصل کریم کنڈی نے حلف اٹھاتے ہی اہم بیان داغ دیا