یونیورسٹیز طلبا  کیلئے خوشخبری

Dec 23, 2021 | 14:16:PM
طلبا کے لئے خوشخبری ایچ ای سی نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: طلبا کے لئے خوشخبری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن کا طلبا  کو 35 ہزار ڈالرز تک بزنس فنڈنگ دینے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن   کی جانب سے طلبا  کو 35 ہزار ڈالرز تک بزنس فنڈنگ   فراہم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،ایچ ای سی انوویٹو بزنس آئیڈیا  کیلئے 35 ہزار ڈالرز فنڈنگ کرے گا ۔

ایچ ای سی سے منسلک بزنس انکیوبیشن سنٹرز کو براہ راست فنڈنگ دی جائے گی ۔ انوویٹو بزنس آئیڈیا جمع کرانے کے لیے 15 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے خوفزدہ افراد کیلئے خوشخبری۔۔ اب گولی سے علاج ہو گا

حکام کا کہنا تھا کہ  ایچ ای سی اینٹرپرینورشپ کو فروغ دینے کیلئے مالی معاونت کر رہا ہے، فنڈنگ کے ضابطہ اور طریقہ کار کی تفصیلات ایچ ای سی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں شدید برفباری جاری