کورونا سے خوفزدہ افراد کیلئے خوشخبری۔۔ اب گولی سے علاج ہو گا 

Dec 23, 2021 | 12:46:PM
کورونا سے بچائو کی گولی کی اجازت مل گئی
کیپشن: کورونا سے بچائو کی گولی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ادارے نے کورونا کے علاج کے لیے فائزر کی گولی کے استعمال کی منظوری دے دی۔

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کیخلاف پہلی ٹیبلٹ اور گھر پر استعمال کی جانیوالی دوا کی منظوری دیدی ہے۔کورونا وائرس کیخلاف پہلی ٹیبلٹ شدید بیماری سے محفوظ کرنے کے لیے90 فیصد تک مؤثر ہے اور اسے اومیکرون کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں شدید برفباری جاری

 امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن کے مطابق دوا کو 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد استعمال کر سکتے ہیں۔مریض کو پیکسلووڈ گولی پانچ روز تک دن میں 2 مرتبہ استعمال کرنا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

 امریکی دوا ساز کمپنی فائرز کے مطابق ان کی تیار کردہ گولی پیکسلووڈ کورونا وائرس کے مریض کو شدید بیمار ہونے سے 90 فیصد تک محفوظ کر سکتی ہے۔لیب تجربات سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ یہ دوا کورونا کی دوسری اقسام کے طرح امیکرون کے خلاف بھی برابر مدافعت پیدا کرتی ہے۔ ٹیبلٹ کی شکل میں دوا کو عالمی سطح پر کورونا کے خلاف موثر قرار دیا جا رہا ہے۔

 واضح رہے کہ امریکا نے اس دوا کے لیے دوا ساز کمپنی فائزر سے 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی کر لیا ہے۔