’’گولی مار دیں گے‘‘ کی دھمکی، طیارے میں اچانک خوف و ہراس پھیل گیا، ویڈیو وائرل

Sep 13, 2026 | 10:03:AM
’’گولی مار دیں گے‘‘ کی دھمکی، طیارے میں اچانک خوف و ہراس پھیل گیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میلبورن سے دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز میں 2 مسافروں نے مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے بندوق رکھنے اور مسافروں کو گولی مارنے کی دھمکی دے دی، جس کے بعد عملے اور دیگر مسافروں نے دونوں افراد کو قابو کرکے نشستوں سے باندھ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعے کو ورجن آسٹریلیا کی پرواز وی اے 7 میں پیش آیا جو قطر ایئرویز کے زیر انتظام میلبورن سے دوحہ جارہی تھی۔

 عینی شاہدین کے مطابق ٹیک آف کے کچھ دیر بعد دونوں افراد بے چین اور مشتعل دکھائی دینے لگے، وہ طیارے میں ادھر ادھر گھومتے اور سامان رکھنے والی الماریوں کی تلاشی لیتے رہے۔

 رپورٹ کے مطابق دوحہ پہنچنے سے تقریباً 6 گھنٹے قبل دونوں مسافروں کے رویے میں اچانک شدت آگئی اور وہ آپس میں جھگڑنے کے ساتھ طیارے میں چیخ پکار کرنے لگے۔

 اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بندوق ہے اور وہ لوگوں کو گولی مار دیں گے۔