آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا

May 04, 2024 | 10:49:AM
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب نے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کو سراہا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا ۔ 

باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  بھی کیا۔