سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1629روپے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے ہے۔
مزید پڑھیں: عیدالفطر کے3دن ریلوے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کے بعد 2354 ڈالر فی اونس ہے۔