عیدالفطر کے3دن ریلوے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

Apr 09, 2024 | 13:11:PM
عیدالفطر کے3دن ریلوے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں بڑی کمی کر دی، عید کے تین دن ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان  کیا گیا ہے۔

مسافر عیدالفطر کے تینوں دن اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق اس رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، عید الفطر کے تین دنوں کے لیے اعلان کی گئی یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : عید کی خوشی میں حکومت کا بجلی بلوں پر بڑا ریلیف دینے کا اعلان