عامر خان کی خفیہ شادی ۔۔نیا پنڈورا باکس کھل گیا

Dec 25, 2021 | 10:52:AM
عامر خان تیسری شادی
کیپشن: عامر خان اپنی اہلیہ کرن راؤاور فاطمہ حسن کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فاطمہ ثنا کیساتھ تیسری شادی کے حوالے سے نیا پنڈوراباکس کھل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جیکولین فرنینڈس کی پریشانی میں اضافہ۔۔ کروڑوں کے تحائف ضبط
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ عامر خان نے دنگل کی کوسٹار اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے خفیہ شادی کرلی ہے ۔عامر خان اور کرن راو¿ میں 15 سال ساتھ رہنے کے بعد اس سال جولائی میںطلاق ہوگئی تھی اور اسی وقت ہی افواہیں شروع ہوگئیں تھیں کہ عامر خان فاطمہ ثنا سے شادی کرنے والے ہیں ۔حال ہی میں دونوں کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر قیاس ارائیاں شروع ہوگئیں تھی کہ دونوں اداکار خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔مگر بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ یہ تصویر اصلی نہیں بلکہ فوٹو شاپ ہے ۔دراصل یہ تصویر کسی اور کی تھی مگر چہرہ بدل کر فاطمہ ثنا کا لگا دیا گیا۔
واضح رہے کہ فاطمہ ثنا نے عامر خان کی مووی دنگل میں ان کی بیٹی کا کردار کیا تھا ۔باکس آفس پر فلم نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے ۔دنگل کو بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں سے ایک شمار کیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ فاطمہ ثنا نے عامر خان کیساتھ ٹھگ آف ہندوستان میں بھی کام کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان 2 بنانے کا اعلان۔۔ اداکارہ کون ہونگی؟