پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان

Aug 25, 2025 | 17:47:PM
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ پچھلے منگل میں نے علی بخاری ایڈووکیٹ کے ذریعے عمران خان کو درخواست بھیجی تھی کہ پارٹی ممبران کو بے تحاشہ ناحق سزاؤں کے پیش نظر مجھے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹ کر قانونی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے میری درخواست منظور نہ کی۔ میں انکے اعتماد پر شکر گزار ہوں۔
 سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ میں کوئی روایتی سیاست دان نہیں، نہ جاگیردار نہ مل اونر۔ تاہم میرا مختصر خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رقیق حملوں کو سہا ہے۔ کوئی ملال نہیں۔ اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا۔
 انہوں نے کہاکہ آج ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلے کا تقاضا کرتا ہے۔ میری زندگی کھلی کتاب ہے۔ میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں۔ فکری و معاشی دیانت پر سمجھوتہ مجھے قبول نہیں۔ کل میں خان صاحب سے گزارش کر کے عہدے سے علیحدہ ہو جاؤں گا۔ میری وکالتی خدمات بلامعاوضہ حاضر رہیں گی۔
  یہ بھی پڑھیں :اپر دیر،ہنگو : فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، شہری سمیت 3 اہلکار شہید