سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،خریداروں نے سر پکڑ لیا

Aug 25, 2023 | 18:03:PM
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،خریداروں نے سر پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ،ایک ہی دن میں فی تولہ قیمت میں 2900  کا بڑا اضافہ  ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 1919 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 1903 روپے ہوچکی ہے، جبکہ فی  تولہ چاندی 50 روپے اضافے سے 2850 روپے ہوگئی۔