آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی بھاری اکثریت پانی کا بلبلہ ثابت ہو گئی

Apr 25, 2023 | 10:16:AM
آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی بھاری اکثریت پانی کا بلبلہ ثابت ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی بھاری اکثریت پانی کا بلبلہ ثابت ہو گئی، سیاسی ہزیمت سے بچنے کے لیے بلایا گیا زمان پارک اجلاس ناکام ہو گیا۔

پرویز خٹک کے آڈیو میسج کے ذریعے آزاد کشمیر میں پارٹی کے تمام ایم ایل ایز کو 24 اپریل شام چھ بجے زمان پارک بلایا گیاتھا، اجلاس میں کون شریک ہوا، کون نہیں،  تمام تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے 31
ایم ایل ایز میں سے 24 ارکان زمان پارک اجلاس میں نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ندیم افضل چن کی نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں صرف سات ایم ایل ایز شریک ہوئے، عمران خان کے بلاوے پر نہ آنے والوں میں وزیراعظم انوارالحق گروپ کے 12 ارکان شامل ہیں، جبکہ اجلاس میں سارگالہ گروپ کے چار، بیرسٹر سلطان گروپ کے پانچ ارکان بھی نہ پہنچے، سردار تنویر الیاس کے دو ارکان لاہور تو پہنچے مگر زمان پارک جانے سے گریز کیا۔

عمران خان کے ساتھ بیٹھے سات  ایم ایل ایز کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں، خواجہ فاروق، عبدالقیوم نیازی، سردار محمد حسین، حافظ حامد رضا، چوہدری مقبول گجر، دیوان علی، محمد اقبال زمان پارک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اپنی بھاری اکثریت کا حشر دیکھ کر عمران خان مایوس ہوگئے اور آزاد کشمیر میں سیاسی سرنڈر کر دیا، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں اپوزیشن بنچوں میں ہی بیٹھے گی عمران خان نے فیصلہ سنا دیا، آزاد کشمیر میں چند دنوں کے اندر اندر بازی پلٹنے کی وجوہات بھی سامنے آ گئیں، عمران خان کو اپنے زور بازو پر سیاست کے پہلے امتحان میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔