سونے کی چمک ماند پڑنے لگی،عالمی منڈی میں قیمتیں مزید گر گئیں

Sep 24, 2026 | 10:01:AM
سونے کی چمک ماند پڑنے لگی،عالمی منڈی میں قیمتیں مزید گر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں جمعرات کو معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات ہیں، تاہم تیل کی قیمتوں میں کمی نے سونے کو کچھ سہارا دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد کمی کے بعد 4,288.98 ڈالر فی اونس رہی جبکہ دسمبر کی امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت معمولی تبدیلی کے ساتھ 4,317.50 ڈالر فی اونس پر رہی۔

VT Markets کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر راس میکسویل کے مطابق سرمایہ کار گزشتہ ہفتے شرح سود میں اضافے کے بعد فیڈرل ریزرو کی طویل عرصے تک بلند شرح سود برقرار رکھنے کی پالیسی، امریکی ڈالر، ٹریژری ییلڈز اور مشرق وسطیٰ میں تیل و توانائی کی فراہمی سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فیڈ کی جانب سے ایک اور شرح سود میں اضافے کا واضح اشارہ سونے کی قیمت پر مزید دباؤ ڈال سکتا ہے۔

 امریکی مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے بنیادی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرکے اسے 3.75 سے 4 فیصد کی حد تک پہنچا دیا تھا،افراط زر کے دباؤ اور امریکی معیشت میں مضبوطی کے باعث رواں سال اکتوبر میں مزید شرح سود میں اضافے کے امکانات بھی زیرِ بحث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کو بڑی وارننگ!

ماہرین کے مطابق اگر شرح سود میں اضافہ ہوتا ہے تو سود دینے والی سرمایہ کاری کے مقابلے میں سونے کی کشش کم ہوسکتی ہے۔

دریں اثنا، دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 64.07 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1,754.05 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.1 فیصد کمی کے بعد 1,260.70 ڈالر فی اونس رہی۔