سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،یوسی 8 سے پیپلزپارٹی کے شہروز بروہی احمد کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے ضلع شرقی سہراب گوٹھ یوسی 8 میں وائس چئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کےشہروز بروہی احمد کامیاب ہوگئے،ضلع شرقی سہراب گوٹھ یوسی 8میں 2060ووٹ کاسٹ ہوئے، پیپلزپارٹی پارٹی کےشہروز بروہی احمد 1790 ووٹ لےکر منتخب ہوئے، آزاد امیدوار جلیل احمد 166 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع غربی اورنگی یوسی7 میں جنرل وراڈکی نشست پر جماعت اسلامی کے بلال ناصرکامیاب ہوئے، ضلع غربی اورنگی یوسی7 میں 1547 ووٹ کاسٹ ہوئے، جماعت اسلامی کے بلال ناصر 791ووٹ لےکر منتخب ہوئے، پیپلزپارٹی پارٹی کے شعیب اظہر 749 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع کیماڑی بلدیہ یوسی 8 وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے فیصل موسیٰ کامیاب ہوئے، ضلع کیماڑی بلدیہ یوسی 8 میں 6052ووٹ کاسٹ ہوئے، پیپلزپارٹی پارٹی کے فیصل موسیٰ 3132ووٹ لےکر منتخب ہوئے۔
تحریک انصاف کے آزاد امیدوار حسنین علی چوہان 1084 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، جماعت اسلامی کے یاسر حیات 796 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
ضلع غربی ٹی ایم سی منگھوپیر یوسی 10 کے وائس چیئرمین کی نشست پرپیپلز پارٹی کے اسٹیفن مسیح کامیاب ہوئے، ضلع غربی ٹی ایم سی منگھوپیر یوسی 10میں 1993 ووٹ کاسٹ ہوئے، پیپلز پارٹی کے اسٹیفن مسیح 891 ووٹ لیکر منتخب ہوئے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے احسان اللہ 324 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، تحریک انصاف کے آزاد امیدوار عابد خان 299 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی یوسی 1 کے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر کامیاب ہوئیں، ضلع غربی ٹی ایم سی اورنگی یوسی 1میں 7587ووٹ کاسٹ ہوئے، پیپلز پارٹی کی امیدوار شہنیلا عامر 3801 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں۔
ٹی ایل پی کے امیدوار محمد علی 1787 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جماعت اسلامی کے محمد خورشید عالم 1288 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پرود ہولڈنگ ٹیکس، اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ