اسلامی نظریاتی کونسل کی ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کی خبروں کی تردید

Sep 24, 2025 | 17:38:PM
اسلامی نظریاتی کونسل کی ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کی خبروں کی تردید
کیپشن: اسلامی نظریاتی کونسل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  اسلامی نظریاتی کونسل کے آج کے اجلاس کے حوالے سے یہ تاثر سامنے آیا کہ کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں حتمی رائے قائم کر لی ہے جبکہ حقیقتا چند اراکین نے اس پر ابتدائی بحث کی اور جس میں اراکین کے آرا مختلف تھیں۔

 اراکین نے اس پر اگلے اجلاس میں ما ہرین سے مشاورت کر نے کا کہا ہےچنانچہ فیصلہ ہوا تھا كہ كونسل كے آمدہ اجلاس میں اس پر سیرحاصل بحث كی جائےاور متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے۔   زیرِ بحث  مسئلے پر کونسل کا کوئی فیصلہ نہیں  ہوا۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے  ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور کہا کہ یہ زیادتی کے مترادف ہے۔ 

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اجلاس میں کونسل نے سپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جس میں نکاح کے بعد رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں نان نفقہ کی ادائیگی لازم قرار دی گئی تھی، کونسل کے مطابق یہ فیصلہ قرآن و سنت کے خلاف ہے۔

انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے اداروں کے قیام کے حوالے سے کونسل نے کہا کہ مخصوص شرائط کے تحت یہ ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں، تاہم اس سے قبل لازمی قانون سازی کی جائے اور اس عمل میں کونسل کو شامل کیا جائے۔

کونسل نے دیت کے قانون میں مجوزہ ترامیم کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سےاتفاق نہیں کرتے، بل میں چاندی کو حذف کرنے اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔

کونسل نے کہا کہ دیت کی سونا، چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون کا حصہ رہنی چاہئیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے شوگر کے مریضوں کیلئے حلال اجزا سے تیار شدہ انسولین کے استعمال کی اجازت دی، تاہم خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی اور اس حوالے سے بھی مناسب قانون سازی پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ