پرینیتی اور راگھو کی شادی پر ثانیہ مرزا کی شرکت متوقع؟

Sep 24, 2023 | 10:42:AM
 پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شاہانہ شادی میں شرکت کی تصدیق کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شاہانہ شادی میں شرکت کی تصدیق کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے بطور اسٹوری اپنی دوست پرینیتی کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔

اسٹوری میں پرینیتی ثانیہ مرزا کے ساتھ پوز کرتے دکھائی دیں،تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپکو سب سے بڑی جھپی دینے کی اب میری باری۔‘

پوسٹ کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ ثانیا مرزا اپنی دوست پرینیتی کی عالیشان شادی میں شرکت کرنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: شیخوپورہ ، قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم ، 20 افراد زخمی

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی زندگی کے بڑے دن، شادی کی تقریبات کا آغاز آج 24 ستمبر کو عالیشان تاج جھیل پیلس میں سہ پہر کو راگھو چڈھا کی سہرا بندی کی تقریب سے ہو گا۔

یاد رہے کہ اس جوڑی کی منگنی مئی میں دہلی کے کپور تھلہ ہاؤس میں خاندان کے افراد اور دوستوں کی موجودگی میں ہوئی تھی۔