شیخوپورہ ، قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم ، 20 افراد زخمی

Sep 24, 2023 | 09:55:AM
شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف ) شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔

شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا قلعہ ستار شاہ کے قریب میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،نشیبی علاقے زیر آب 

مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اکثر لوگ سو رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آنے پر ہر طرف شور مچ گیا۔

دوسری جانب میانوالی ایکسپریس حادثے کی غفلت پر ریلوے کے چار اہلکار معطل کر دیے گئے۔ وزارت ریلوے کی ہدایت پر ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ 

چئیرمین ریلوے مظہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ سیفٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔