سٹنٹ دکھاتے 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ، پائلٹس اور سکائی ڈائیورز کا کیا بنا؟ویڈیو دیکھیں

Sep 24, 2021 | 22:09:PM
حادثات، قیمتی جانیں، ضیاع ہونا، لمحہ فکریہ
کیپشن: سٹنٹ دکھاتے، طیارے ٹکرا کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حادثات زندگی میں ایسے نقش چھوڑ کرجاتے ہیں جن کا خیال آتے ہی روح کانپ جاتی ہے، ایک ایسا حادثہ جس کی دل دہلادینے والی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس طیارے آپس میں ٹکرا کر پاش پاش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثات میں بہت سی قیمتی جانیں کا ضیاع ہونا لمحہ فکریہ ہے مگر کبھی کبھار عین حاضر دماغی کام کرجاتی ہے اور ان خوفناک حادثات سے جان کو بچایا جاسکتا ہے جیسا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دو طیاروں کی ویڈیو میں ہوا،سکائی ڈائیونگ کے اسٹنٹ کے دوران طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی شوہر کیساتھ شیشہ پیتے نئی ویڈیو سامنے آگئی
سامنے آنے والی ویڈیو میں حادثے کے ان لمحات کو دکھایا گیا ہے جب اسٹنٹ کے دوران دو جہاز آپس میں ٹکرائے جس کے بعد جہاز میں سوار افراد اور پائلٹوں نے چھلانگ لگادی،دونوں جہاز بہت قریب پرواز کررہے تھے تاکہ اسٹنٹ کیلئے سکائی ڈائیورز چھلانگ لگاسکیں، اسی دوران سامنے والے جہاز سے جب سکائی ڈائیورز کودنے والے تھے تو پائلٹ کو ایک زور دار دھماکا سنائی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ”بھارتی کامیڈین کپل شرما مشکل میں پھنس گئے“مقدمہ درج مگر کیوں ؟
جس کے باعث جہاز کی سامنے کی سکرین ٹوٹ گئی اور جہاز میں آگ بھڑک اٹھی،تاہم جہاز میں سوار پائلٹ اور اسکائی ڈائیورز پیراشوٹ کی مدد سے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے اور جہاز زمین پر جاگرا جبکہ دوسرا جہاز رن وے پر اترنے میں کامیاب ہوگیا، اس واقعے کی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ