لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

Sep 24, 2021 | 20:58:PM
گڑھی شاہو کے علاقے میو گارڈن، گود میں بچہ اٹھائے،
کیپشن: لاہور، خاتون کو ہراساں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے، گڑھی شاہو میں بھی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آ گیا،سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقہ میو گارڈن کے باہر گود میں بچہ اٹھائے خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، نامعلوم راہ گیر خاتون کو موٹر سائیکل سوار ملزم ہراساں کرتا دکھائی دیتا ہے، جو بار بار خاتون کو موٹر سائیکل پر بیٹھنے کی دعوت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ”بھارتی کامیڈین کپل شرما مشکل میں پھنس گئے“مقدمہ درج مگر کیوں ؟
اوباش نوجوان سے تنگ آکر خاتون موٹر سائیکل رکشہ میں سوار ہو جاتی ہے،ویڈیو وائرل ہونے پر سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب گڑھی شاہو پولیس نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ سب انسپکٹر زبیر احمد سندھو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برازیلی ماڈل نے عربی شیخ کی لاکھوں ڈالرزآفر کے باوجود شادی کی پیشکش ٹھکرا دی؟وجہ جانیے
واضح رہے کہ گزشتہ روزڈولفن ٹیم کو کوئین میری کالج کی طرف سے 15کی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اوباش نوجوان چھٹی کے وقت سٹوڈنٹس سے نازیبا حرکات کر رہا ہے اور اس کے دوان طالبات میں گھس کر دست درازی کرتا رہا۔ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کی اور لڑکیوں کی نشاندہی پر وقار نامی اوباش ملزم کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خواتین یا سکول انتظامیہ کسی بھی ایسے واقعے کی 15پر فوری اطلاع کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی شوہر کیساتھ شیشہ پیتے نئی ویڈیو سامنے آگئی