برازیلی ماڈل نے عربی شیخ کی لاکھوں ڈالرزآفر کے باوجود شادی کی پیشکش ٹھکرا دی؟وجہ جانیے

Sep 24, 2021 | 20:24:PM
عربی شیخ، لاکھوں ڈالر، آفر
کیپشن: برازیلی ماڈل، کریس گالرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برازیل میں اپنے آپ سے شادی کرنے والی ایک خوبرو ماڈل نے ایک عربی شیخ کی طرف سے شادی کی پیشکش کئے جانے کا دعویٰ کردیا۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق کریس گالرا نامی اس ماڈل نے بتایا ہے کہ اسے بے شمار مردوں کی طرف سے شادی کی آفرز آتی رہتی تھیں۔ ان میں ایک عربی شیخ بھی شامل تھا جس نے مجھے پیشکش کی تھی کہ اگر میں اپنے آپ سے شادی کرنے کی بجائے اس کے ساتھ شادی کر لوں تو وہ مجھے 5لاکھ ڈالر (تقریباً 8کروڑ 47لاکھ روپے)دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا نے نیو یا رک سے پھر اڑائے مداحوں کے ہوش ۔۔بولڈتصاویروائرل
33سالہ کریس گالرا کا کہنا تھا کہ ”میں مردوں پر انحصار سے عاجز آ چکی تھی جس کی وجہ سے میں نے اپنے آپ سے شادی کا فیصلہ کیا تھا چنانچہ اس عربی شیخ کی پیشکش بھی میں نے ٹھکرا دی۔اس شخص نے مجھ سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کیا اور ابھی تک وہ مجھے میسجز بھیجتا رہتا ہے۔“

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ ایسی شرمناک ویڈیو کہ سو شل میڈیا پر بھونچال آگیا

گالرا نے بتایا کہ ”میں شروع میں سمجھتی تھی کہ خوش رہنے اور تنہائی سے بچنے کیلئے کسی نہ کسی مرد کے ساتھ تعلق میں رہنا ضروری ہے۔ پھر کچھ عرصہ مجھے سنگل گزارنا پڑا۔ اس دوران مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے پیروں پر بھی کھڑی ہو سکتی ہوں۔میں ہمیشہ تنہائی سے خوفزدہ رہتی تھی لیکن یہ وہ وقت تھا جب میں نے اپنے آپ کے بارے میں اچھا محسوس کرنا سیکھا اور اپنے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔“

یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور کیوں پسند۔۔اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے دوران شو ایسا شر مناک انکشاف کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے