وفاداری ہو تو ایسی، کتے نے 3 ڈنک لگنے کے بعد بھی مالکن کو کوبرا کے حملے سے بچا لیا

Oct 24, 2025 | 09:44:AM
وفاداری ہو تو ایسی، کتے نے 3 ڈنک لگنے کے بعد بھی مالکن کو کوبرا کے حملے سے بچا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی ریاست کیرالہ میں ایک پالتو کتے نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی مالکن کو زہریلے سانپ کے حملے سے بچا کر سب کے دل جیت لیے۔

غیر ملکی  میڈیا  رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع الپوزہا کے علاقے میں پیش آیا، جہاں تھشارا نامی خاتون کے گھر کے صحن میں اچانک ایک زہریلا سانپ داخل ہوا۔

تھشارا اپنے شوہر سوباش کرشنا کو ایئرپورٹ سے لینے کے لیے گھر سے نکلنے والی تھیں کہ اچانک دیوار کے قریب تقریباً چار فٹ لمبا کوبرا سانپ نظر آیا۔

اسی لمحے سانپ نے پھن پھیلایا اور حملے کے لیے تیار ہوا مگر اسی دوران کتا راکی جھپٹ پڑا اور سانپ پر حملہ کر دیا۔

 دونوں کے درمیان خوفناک جھڑپ ہوئی جس میں راکی کو تین زہریلے ڈنک لگے لیکن اس نے سانپ کو مار ڈالا اور مالک کو نقصان سے بچا لیا۔

تھشارا نے فوری طور پر زخمی راکی کو قریبی ویٹرنری ہسپتال پہنچایا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لیے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایک کپ کافی کی قیمت2 لاکھ 75 ہزار روپے

 کئی دنوں کی تشویشناک حالت کے بعد ویٹرنری سرجنز کی انتھک کوششوں سے راکی کی حالت سنبھل گئی۔

راکی کے مالک سوباش کرشنا، جو بیرون ملک کام کرتے ہیں، خبر سنتے ہی فوراً واپس وطن لوٹ آئے اور اسپتال میں اپنے بہادر ساتھی کے پاس پہنچے۔

علاقے کے لوگوں نے راکی کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے “اصل ہیرو” قرار دیا ہے۔

 مقامی سوشل میڈیا پر بھی راکی کی کہانی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں لوگ اس کی قربانی اور وفاداری کو سراہ رہے ہیں۔

ویٹرنری ماہرین کے مطابق راکی اب مکمل طور پر صحتیاب ہو رہا ہے اور چند دن میں گھر منتقل کر دیا جائے گا ۔