ایک کپ کافی کی قیمت2 لاکھ 75 ہزار روپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے مقامی کیفے جولیتھ نے دنیا کی سب سے قیمتی کافی ’نیڈو 7 گییشا‘ یکم نومبر سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
’نیڈو 7 گییشا‘ کافی کے ایک کپ کی قیمت 3,600 درہم (تقریباً 2 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ’نیڈو 7 گییشا‘ محض ایک مشروب نہیں بلکہ فطرت اور فن کا شاہکار ہے جو زندگی بھر کی یادگار بن جائے گا۔
منتظمین کے مطابق دنیا میں صرف چند خوش نصیب لوگ ہی اسے چکھ سکیں گے، مذکورہ کافی دبئی میں پہلی بار دستیاب ہو رہی ہے۔
کافی کا ہر کپ تاریخ کا ایک قیمتی ٹکڑا بن جائے گا،مذکورہ کافی کو حاصل کرنے کیلئے دنیا بھر کے 549 کیفیز اور شائقین نے بولیاں لگائیں تھی۔
مزید پڑھیں:سلمان خان کی سیاست میں انٹری، والد سمیت سیاسی جماعت میں شامل
دبئی کے جولیتھ کیفے نے پورا لاٹ 22 لاکھ 18 ہزار درہم ( تقریبا 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر) کی بولی لگا کر حاصل کیا۔
دبئی کے کیفے پر مذکورہ کافی یکم نومبر 2025 سے دستیاب ہوگی اور اس کی دستیابی چند دنوں تک ہی رہے گی، کیوں کہ کافی کی مقدار محض 20 کلو ہے۔
کافی کا سنگل سادہ کپ 3,600 درہم یعنی پاکستانی 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک فراہم کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق مہمانوں کے خصوصی سیشن میں صرف ایک سے چار مہمانوں کے لیے اسی کافی کی انتہائی نایاب پاناما کی بلند پہاڑیوں کی خاص آب و ہوا سے احتیاط سے لاکر بھونی گئی گلابی خوشبو و تیز ذائقہ کافی کا کپ بھی دستیاب ہوگا۔