سلمان خان کی سیاست میں‌ انٹری، والد سمیت سیاسی جماعت میں شامل

Oct 24, 2025 | 08:24:AM
سلمان خان کی سیاست میں‌ انٹری، والد سمیت سیاسی جماعت میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سلمان خان نے سیاست میں انٹری دے دی والد سمیت باضابطہ طور پر سیاسی جماعت بی آر ایس میں شامل ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے والد سمیت ایک تقریب میں باضابطہ طور پر سیاسی جماعت بھارتی راشٹریہ سمیتھی پارٹی (بی آر ایس) میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور پارٹی کے پلیٹ فارم سے کانگریس پر مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

شمولیت کی تقریب حیدرآباد دکن میں ہوئی، تاہم بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے سلمان خان بالی ووڈ اداکار نہیں بلکہ حیدرآباد یوتھ کریج کے بانی ہیں، جن کی جوبلی ہلز بائی الیکشن میں نامزدگی مسترد کر دی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے سیاسی منظرنامہ میں سرگرم رہنے کا اعلان کیا تھا۔

تلنگانہ بھون میں ایک تقریب کے دوران سلمان خان اپنے والد کے ہمراہ پارٹی میں شامل ہوئے، جہاں انہیں پارٹی کے صدر تارک راما راؤ نے گلابی کھنڈوا پہنایا۔ تقریب میں سلمان کے قریبی حامیوں اور پارٹی کے سینئر قائدین نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے سلمان خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے بی آر ایس کی نوجوان قیادت مضبوط ہونے کی توقع ہے اور وہ پارٹی کی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خان نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی مسلم قیادت کو نظر انداز کر رہی ہے اور انہیں کابینہ میں بھی شامل نہیں کیا جا رہا ہے۔