لیسکو میں خراب سنگل اورتھری فیزمیٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء )لیسکو میں خراب ہونیوالے سنگل اور تھری فیز میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔
لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی میں جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار تک جا پہنچی ہے۔
دستاویزات کے مطابق لیسکو میں خراب ہونیوالے سنگل فیز میٹرز کی تعداد ایک لاکھ دو ہزاراورتھری فیز میٹرز کی تعداد دو ہزار چار سو ریکارڈ کی گئی ہے۔
لیسکو کے پاس میٹرز کا سٹاک ختم ہونے کی وجہ سے تبدیلی کا کام نہیں ہو سکا،نیپرا قوانین کے تحت خراب میٹرز کو تبدیل کرنا لیسکو کی ذمہ داری ہے۔
سٹاک کی عدم فراہمی کی وجہ سے تبدیل کرنے کی بجائے اوسط بلز بھجوائے گئے،لیسکو کی جانب سے ڈیفیکٹو کوڈ لگانے پر صارفین کو اوسط بلز کا اجراء کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کومعاوضوں کی ادائیگیوں کیلئے لاہور تعلیمی بورڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
لیسکو نے وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر عام میٹرز لگانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہےجس کے بعد سنگل فیز سمارٹ میٹرز کی خریداری بھی سست روی کا شکار ہو گئی ہے۔