اساتذہ کومعاوضوں کی ادائیگیوں کیلئے لاہور تعلیمی بورڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض)میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات میں اساتذہ کومعاوضوں کی ادائیگیوں کیلئے لاہور تعلیمی بورڈنے سٹاف کی چھٹیاں بند کر دیں.
7ماہ گزرنےکےباوجودامتحانات کی نگرانی پرمامورہزاروں اساتذہ کومعاوضہ نہیں ملا تھا،اب لاہورتعلیمی بورڈنے سپروائزری سٹاف کوادائیگیوں کاعمل تیزکردیاہے ۔
بورڈحکام کے مطابق ان میں سے6500سپروائزری سٹاف کوان کےاکاؤنٹ میں ادائیگیاں ہوچکی ہیں،جن اساتذہ کوادائیگیاں نہیں ہوئیں ان کےبینک اکاؤنٹ درکارہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری
بورڈحکام کے مطابق بورڈسٹاف معاوضےسےمحروم سپروائزری سٹاف کوادائیگیاں کرےگا،سپروائزری سٹاف اپنےبینک اکاؤنٹ جلدازجلدادارےمیں جمع کروائیں،بینک اکاؤنٹ سےمیٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسپروائزری سٹاف کوجلدادائیگیاں ہو سکیں گی۔