سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری

Nov 24, 2025 | 11:43:AM
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ )سابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےانہیں  گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی،علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے ، مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔