لاہور ڈویژن سے پی ٹی آئی کا صفایا، بڑے عہدیداروں نے راہیں جدا کر لیں

Nov 24, 2023 | 08:19:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ڈویژن سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو گیا، پی ٹی آئی کی مزاحمت کی سیاست سے مایوس ہو کر امیدواروں کی جانب سے پارٹی کو خیر باد کہنے کا سلسلہ جاری۔

لاہور سے عبدالکریم خان اور خالد گھرکی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں، شیخوپورہ سے ملک محمد اقبال اور سانگلہ ہل سے طارق محمود باجوہ نے پی ٹی آئی کو الوداع کہہ دیا، قصور سے ندیم ہارون نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔

امیدواروں کا کہنا ہے کہ ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں، امیدواروں کی جانب سے پی ٹی آئی ٹکٹس بھی واپس کی گئیں، امیدواروں کا مزید کیا کہنا ہے جاننے کے لئے ویڈیو ملاخطہ کریں۔