غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی

May 24, 2026 | 14:12:PM
غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس کی مدد سے انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی منڈیوں کی وجہ سے صفائی کا نظام اور ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔

 شاہراہوں پر جانوروں کی خرید و فروخت بند کردی گئی ہے اور غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:گھر پر سٹیم ران روسٹ بنانے کی آسان ترکیب، ذائقہ ایسا کہ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے

ان کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں غیر قانونی مویشی منڈیوں سے متعلق کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنرز نے رپورٹ پیش کی ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی منڈیوں کی وجہ سے صفائی کا نظام متاثر ہو رہا ہے ۔

غیر قانونی منڈیوں کے سبب ٹریفک کے دباؤ سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔