گھر پر سٹیم ران روسٹ بنانے کی آسان ترکیب، ذائقہ ایسا کہ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے

May 24, 2026 | 14:02:PM
 گھر پر سٹیم ران روسٹ بنانے کی آسان ترکیب، ذائقہ ایسا کہ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سٹیم ران روسٹ بنانے کی ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

سٹیم ران روسٹ  بنانےکیلئے درکار اجزا:

 بکرے کی ران ایک عدد، دہی ایک پاؤ، تیل حسب ضرورت، ادرک،لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، گرم مصالحہ دو چائے کے چمچے۔

 کچا پپیتا دو چائے کے چمچ، خشخاش (پسی ہوئی) دو چائے کے چمچ، لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ۔

 تیار کرنے کی ترکیب

ران صاف کر کے گہرے لمبے کٹ لگائیں اور فولڈ کرکےاس پر پپیتا لگا کر دو گھنٹہ رکھیں۔

دہی، تیل ، نمک، مرچ، پسی خشخاش، ادرک، لہسن، اور گرم مصالحہ سب کا پیسٹ بنا کر ہاتھ سے ران پر اچھی طرح مل کے 15 منٹ کیلئے میرینیشن کیلئے رکھ دیں۔

ایک بڑے برتن میں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ران گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔

اب ایک بڑے برتن میں پانی گرم کریں،اس میں بڑا چھنا یا سٹیمر رکھ کر ران ڈال کر آدھا گھنٹہ اس کو سٹیم دیں۔

اب اس کے بعد نکال کر ڈش میں ڈال کر فرنچ فرائیز اور کھیرے سے سجا کر سرو کر یں۔