صدر زرداری لاہور پہنچ گئے،پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)صدر مملکت آصف علی زرداری 3 روز ہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق صدر آصف علی زرداری 3 روز لاہور میں قیام کریں گے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر آصف زرداری کا لاہور ائرپورٹ پر استقبال کیا۔صدر آصف زرداری آج رات گورنر ہاوس میں قیام کریں گے۔
صدر آصف علی زرداری کل لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ صدر آصف زرداری پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم اعلان، گرین ،بلیو ،اورنج اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا