اہم اعلان، گرین ،بلیو ،اورنج  اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں  اضافہ نہیں ہوگا

May 24, 2025 | 21:13:PM
 اہم اعلان، گرین ،بلیو ،اورنج  اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں  اضافہ نہیں ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) سی ڈی اے  اسلام آباد میں گرین ،بلیو ،اورنج  اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں  اضافہ نہیں کرے گی۔بسوں پر سبسڈی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کی جائے گی۔

ترجمان سی ڈی اے  کے مطابق حکام کا کہنا ہے 26 مئی سے اربن ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔سی ڈی اے کے تحت اسلام آباد کے 17 روٹس پر بسیں چلتی ہیں۔ سی ڈی اے بسوں میں روزانہ 90 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں ۔میڑو  بسوں اور فیڈر الیکٹرک بسوں پر دی جانیوالی سبسڈی کم کی جائے گی ۔ ان بسوں پر سبسڈی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کی جائے گی ۔ میٹرو اور الیکٹرک فیڈر بسوں پر سی ڈی اے سالانہ ساڑھے 3 ارب روپے سبسڈی دے رہا ہے۔ کرائے بڑھانے کے باوجود سی ڈی اے سالانہ ڈیڑھ سے پونے 2 ارب روپے سبسڈی ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کیس،گواہان نے شہادتیں قلمبند کرائیں