نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے7سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی

May 24, 2025 | 19:15:PM
نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے7سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیپرانے کے الیکٹرک کیلئے سات سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی ،  کمپنی کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر تین روپے اکتیس پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا گیا ہے۔

ترجمان نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی ڈسٹری  بیوشن  بزنس پر تین روپے تراسی  پیسے کا ٹیرف مانگا تھا،  کے الیکٹرک کو سات سال کیلئے بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر تین روپے اکتیس پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا گیا ہے، بجلی ڈسٹری بیوشن پر ریٹرن آن ایکوئٹی چودہ فیصد دیا گیا ہے۔

 بجلی ٹرانسمیشن پر ریٹرن آن ایکوئٹی بارہ  فیصد دیا گیا ہے،  کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے دوران صارفین نے ڈالر بیسڈ منافع کی مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آپریشن بنیان مرصوص کے ہیروز کے اعزاز میں عشائیہ