فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آپریشن بنیان مرصوص کے ہیروز کے اعزاز میں عشائیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آپریشن بنیان مرصوص اور معرکۂ حق کے ہیروز کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزرا، سروسز چیفس، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کی بے مثال جرات، سیاسی قیادت کے تدبر اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا گیا۔

آرمی چیف نے سیاسی قیادت کی دوراندیشی اور آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکرکیا، فیلڈ مارشل کی جانب سے تینوں افواج کی مثالی ہم آہنگی اور مربوط کارروائیوں کو سراہا گیا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی پراپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں اور میڈیا نے فولادی دیوار کا کردار ادا کیا، پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ یادگار عشائیہ ملکی اتحاد، یکجہتی اور مضبوط قومی عزم کا مظہر تھا، ہم نئی توانائی اور عزم کے ساتھ ترقی کے سفر پر گامزن ہیں۔