شراب کیسےحلال؟بغیرشادی تعلقات جائزکیسے؟مفتی قوی سےتلخ سوالات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) مفتی عبدالقوی ملتان میں پیدا ہونے والے ایک اسلامی سکالر،عالم ہیں، مولانا اپنی خاص طبیعت اور معاملات کی وجہ سے اکثر تنازعات کا شکار رہتے ہیں، آج کل یہ پھر خبروں میں ہیں،اور اب کی بار نشانہ بنے ہیں لال مسجد کے ہی اپنے پیٹی بھائی مفتی عبدالعزیز کے غیض و غضب کا۔
لال مسجد میں مفتی عبدالقوی پر کیا بیتی، یہ سارا ماجرا اصل میں تھا کیا؟ اس کو پبلک سے شیئر کرنے کیلئے وہ انتہائی غصے میں 24 ڈیجیٹل کے دفتر آپہنچے، 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مفتی عبدالعزیز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، اس انٹرویو کا لنک یہاں شیئر کردیا گیا ہے۔
مفتی عبدالقوی نے اس انٹرویو میں اپنی عاشق مزاج شخصیت کے متعلق بھی بڑے انکشافات کیے ہیں، راکھی ساونت کو طلاق دینے اور کرینہ کپور سے تعلقات کے متعلق بھی بہت کچھ کہہ دیا ہے۔ جب مولانا سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ الکوحل،شادی کےبغیرتعلقات کو جائز کیوں کہتے ہیں،اس بارے میں بھی انہوں نے کھل کر لب کشائی کی ہے۔
انٹرویو کے دوران مفتی عبدالقوی متعدد سوالات پر ناراض بھی ہوئے، جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ لال مسجد کے مفتی عبدالعزیز سے خوفزدہ ہو کر اپنے کچھ بیانات پر یوٹرن لے رہے ہیں تو میزبان ان کے غیض و غضب کا نشانہ بنتے بنتے بار بار بچا، ملتان کے مفتی نے بہت عرصے بعد قندیل بلوچ کے معاملے پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا، اور وہ راز بھی ناظرین سے شیئر کیا ہے کہ مقتولہ نے ان سے آخری بار کیا کہا تھا، اس انٹرویو کو آپ 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔