سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعدادسامنے آگئی

May 24, 2025 | 11:34:AM
سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعدادسامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں سال حج  کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعداد سامنے آگئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق فضائی، زمینی اور سمندری داخلی راستوں سے 21 مئی 2025 تک 7 لاکھ 55 ہزار 344 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے مطابق 7 لاکھ 25 ہزار 297 عازمین ایئرپورٹس، 27 ہزار 225 زمینی اور 2 ہزار 822 عازمین سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 12 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کےلیے طریقہ کار کو آسان بنانے کےلیے تمام وسائل متحرک ہیں،تمام داخلی پوائنٹس پر ایک سے زیادہ زبانیں سمجھنے والا عملہ بھی موجود ہے۔