9 مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی 12 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی کی 9مئی جلاؤ گھیراؤ کےمقدمات میں ضمانت کی بارہ درخواستیں سماعت کے لے مقرر کردیں۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس سید شہبازعلی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 27 مئی کو سماعت کرے گا،عدالت نے سپیشل پراسکیوٹرزکو دلائل کیلئے اورمقدمات کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے،بانی پی ٹی آئی نےاپنے وکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سے ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔
درخواست گزارنےمؤقف اختیارکیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کئے،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں ہوں، میرے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں،عدالت ضمانتیں منظورکرنےکا حکم دے اورٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے۔
یہ بھی پڑھیں:25 کروڑ کی آبادی کا پانی روکنا اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا: رضوان سعید شیخ
بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس،عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت بارہ مقدمات میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔