وزیر اعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔۔عامر لیاقت بھی میدا ن میں آگئے

May 24, 2021 | 18:56:PM
وزیر اعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔۔عامر لیاقت بھی میدا ن میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران کا انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا بجٹ اجلاس سے قبل دورہ انتہائی اہم ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز دورے میں وزیراعظم کو بیرونی اور داخلی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لئے ضروری ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کپتان کا بھرپور دفاع کریں گے۔

یا د رہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے آج آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی