ٹک ٹاکر ربیکا خان کے مایوں کے جوڑے کی قیمت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکار کاشف خان کی بیٹی اورمعروف ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
ربیکا خان اور حسین ترین کی گزشتہ برس بات پکی، ڈھولکی، مایوں اور مہندی جیسے تمام ایونٹس منعقد کیے گئے تھے جس کے بعد منگنی کی تقریب پران تقریبات کا اختتام ہوا تھا ۔
اب ربیکا اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس میں پہلے ڈیٹ فکس پھر ڈھولکی اور اب ایک بار پھر مایوں کا انعقاد کیاگیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ربیکاخان اور حسین ترین کی مایوں میں جوڑے کے قریبی رشتہ داروں، دوست احباب سمیت ٹک ٹاکرز نے شرکت کی،اس موقع پرربیکانے زرد رنگ کی خوبصورت پشواس کے ساتھ خاص طور پر تیارکیاگیا پھولوں کادوپٹہ پہنا، ایسا ہی پھولوں کا دوپٹہ بھارت کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی فیملی کی بہو رادھیکا مرچنٹ نے بھی اوڑھاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائشہ خان کی پراسرارموت،بشریٰ انصاری نے اہم انکشاف کردیا
دوسری جانب حسین ترین نے مایوں کیلئے آف وائٹ اور اورنج رنگ کے کنٹراسٹ کرتا شلوار کا انتخاب کیا۔
سوشل میڈیا پر ربیکا خان کی مایوں کی ایک وائرل ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے اپنے جوڑے کی قیمت کا بھی انکشاف کیاہے جوانہوں نے 4 سے 5 لاکھ روپے بتائی ہے۔