تربت: خاتون کا خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

Jun 24, 2023 | 17:48:PM
تربت: خاتون کا خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
کیپشن: دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی زخمی ہوئی اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلوچستان کے ضلع تربت میں خاتون خودکش حملہ آور کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ کے مطابق کمشنر روڈ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، تربت میں خودکش حملہ کرنے والی ایک خاتون تھی۔

یہ بھی پڑھیے: امن دشمن بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نہتے کشمیری   شہریوں پر فائرنگ، ایک شہری شہید، 2 زخمی

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی زخمی ہوئی اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

   پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بہت جلد ملزمان کو تلاش کر لیں گے۔