امن دشمن بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نہتےکشمیری شہریوں پر فائرنگ، ایک شہری شہید، 2 زخمی

Jun 24, 2023 | 15:25:PM
Enemy of Peace, Indian Army, Line of Control, Untouchable Kashmiris, Citizens, Firing, One Civilian Martyred, 2 Injured, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بھارت اپنے انسانیت سوز مظالم سے  باز نہ آیا،  لائن آف کنٹرول پر نہتے معصوم  کشمیری   شہریوں کو گولیوں سے لہو لہان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے لیے روایتی انسانیت سوز رویے کا ایک اور مظاہرہ سامنے آیا ہے،  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے سرحد پار سے سٹوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے لہو لہان کر دیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کےمطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا واقعہ 11 بج کر55منٹ پر پیش آیا،درندہ صفت بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک سویلین شہید، 2بری طرح زخمی ہو گئے ۔ 

مزید پڑھیں:نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، عدالت سے اہم خبر  آ گئی

واضح رہے کہ  اس سےقبل بھی  بھارت کی جانب سے سرحد پار سے معصوم شہریوں پر فائرنگ کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ مارٹر گولوں کا بھی آزادانہ استعمال کا واقعہ سامنے آ چکا ہے، لیکن جب پاک فوج کی جانب سے اس فائرنگ کا جواب دیا جاتا ہے تو ہٹلر مودی میڈیا اس سے متعلق عالمی منظر نامے میں پراپیگنڈہ کرتا ہے۔