ملتان بورڈ میٹرک نتائج؛غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نےمیدان مار لیا

Jul 24, 2025 | 20:37:PM
ملتان بورڈ میٹرک نتائج؛غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نےمیدان مار لیا
کیپشن: ملتان بورڈ میٹرک نتائج؛غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نےمیدان مار لیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سہیرا رانا) ملتان تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے  جس میں پیف سکول  کی ہونہار طالبات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

 بستی یعقوب آباد لطف آباد کی مریم بی بی نے 1164 نمبرز کے ساتھ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی  جبکہ چاہ خان والا لطف آباد کی مومنہ فاطمہ نے 1139 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

دونوں طالبات کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے،ان کے والد کھیتی باڑی اور دودھ فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں  مگر مشکل حالات کے باوجود اپنی بچیوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔

 پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات نے کہا کہ ہمارے والدین غریب ہیں مگر مشکل حالات میں بھی ہمیں تعلیم حاصل کروائی۔

 اساتذہ نے بھی طالبات کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ سہولیات کم ہونے کے باوجود طالبات نے محنت اور لگن سے تعلیم جاری رکھی اور آج ان کی محنت رنگ لے آئی ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں ؛ میٹرک کے پیپروں کی ری چیکنگ ,شیڈول جاری