بھارت ایشین کرکٹ کونسل میں تنہا، ایشیا کپ ستمبر میں ہی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کا اجلاس آج ڈھاکہ میں چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ہوگا۔
اجلاس کے دوران ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کا امکان ہے جب کہ بھارت اور سری لنکا کے نمائندے ڈھاکا نہ پہنچ سکے ہیں۔
محسوس ہورہا ہے کہ بھارت اے سی سی میں تنہا ہوگیا ہے کیوں کہ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ ستمبر میں پروگرام کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سالانہ اجلاس میں آن لائن شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے عشائیہ میں شرکت
اے سی سی ذرائع کے مطابق سری لنکا بورڈ کے صدر شمی ڈی سلوا علیل ہیں اور وہ بھی آن لائن شریک ہوں گے۔
افغانستان اور عمان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ میٹنگ میں شریک ہوں گے، افغانستان بورڈ کے نمائندے رات کو ڈھاکا پہنچ رہے ہیں۔
ایشیا کپ کا میزبان بھارت ہے لیکن یواے ای میں میزبانی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔