ایشین گیمز کیلئے پاکستانی گھوڑا 14 ستمبر کو ٹوکیو جائے گا

Sep 12, 2026 | 09:04:AM
ایشین گیمز کیلئے پاکستانی گھوڑا 14 ستمبر کو ٹوکیو جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (ویب ڈیسک)پاکستان ایکویسٹریئن ٹیم کے گھوڑے ’’ایڈن ڈو ویریٹ‘‘ کو ایشین گیمز کیلئے ٹوکیو روانگی کی حتمی اجازت مل گئی ہے۔

پاکستان ایکویسٹریئن ایتھلیٹ عثمان خان کے مطابق پاکستانی گھوڑا ’’ایڈن ڈو ویریٹ‘‘ 14 ستمبر کو فرانس سے ٹوکیو کیلئے روانہ ہوگا۔

 پاکستانی سکواڈ کے گھوڑے کی ٹوکیو آمد 15 ستمبر کو متوقع ہے۔

عثمان خان نے کہاکہ  ایڈن ڈو ویریٹ کو فرانس میں 60 روزہ منظور شدہ قرنطینہ مکمل کرایا گیاہے۔

  پاکستان ٹیم گھوڑے نے جرمنی میں 10 روزہ پری ایکسپورٹ قرنطینہ بھی مکمل کیا۔

مزید پڑھیں:رضا اللّٰہ نے ڈیبیو پر چھکوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

عثمان خان نے بتایا کہ ایڈن ڈو ویریٹ نے مجموعی طور پر 70 روزہ قرنطینہ مکمل کیا۔

پاکستان ایکویسٹریئن ایتھلیٹ عثمان خان کے مطابق ایشین گیمز کیلئے گھوڑے کے تمام ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ۔

حکام کے مطابق ایڈن ڈو ویریٹ کو ایشین گیمز کے ایکویسٹریئن مقابلوں کیلئے جاپان پہنچایا جائے گا۔

 پاکستان نے گھوڑے کی روانگی سے قبل 72 گھنٹے کا حتمی تیاری پلان فعال کردیاہے۔