فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار جاوید رضا علیل، بلڈ پریشر کی وجہ سے آنکھیں متاثر

Jan 24, 2026 | 23:57:PM
فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار جاوید رضا علیل، بلڈ پریشر کی وجہ سے آنکھیں متاثر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار جاوید رضا علیل ہوگئے، بلڈ پریشر کی وجہ سے آنکھیں متاثر ہوئی ہیں، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

سٹار میکر جرار رضوی، ہدایتکار جاوید رضا کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، ہدایتکار جاوید رضا  فلم انڈسٹری میں ساٹھ برس سے کام کر رہے ہیں۔

جاوید رضا کی فلموں میں ویزہ دبئی دا، ڈاکو حسینہ، اکبرا، پیاسا ساون، کڑی منڈا راضی، کبھی پیار نہ کرنا، امانت اور لمبی جدائی شامل ہیں۔

ہدایتکار جاوید رضا دو فلمیں نیپال اور چار فلمیں انڈیا میں بنا چکے ہیں، ہدایتکار جاوید رضا پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ رنگیلا کے شاگرد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات