برطانوی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

افغانستان میں دی گئی نیٹو افواج کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے، شہزادہ ہیری

Jan 24, 2026 | 09:35:AM
 برطانوی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے افغانستان میں برطانیہ سمیت نیٹو کے کردار پر صدر ٹرمپ کے بیان کو خطرناک اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
سرکیئر اسٹارمر کاکہناہے کہ اگر میں نے ایسا بیان دیا ہوتا تو یقینا معافی مانگتا،نائن الیون کے بعد افغانستان پر امریکا کا ساتھ دیتے ہوئے جنگ کے دوران 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے، صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نیٹو فوجی افغانستان میں جنگ کے دوران فرنٹ لائن سے دور رہے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک 2026؛ دنیا بھر میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہو گا؟
امریکا میں مقیم برطانیہ کے شہزادہ ہیری نےبھی کہا ہےکہ افغانستان میں دی گئی نیٹو افواج کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔
شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ میں نے بھی افغانستان میں فوجی خدمات سرانجام دیں، دوست بنائے، دوستوں کو کھویا بھی، ماں باپ نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو دفن کیا، بچے والدین کے بغیر رہ گئے۔