یونیورسٹیوں کے تمام تعلیمی پروگرامز کیلئے ایچ ای سی کے مقرر کردہ معیار پر عمل کرنا لازمی قرار

Feb 24, 2026 | 19:19:PM
یونیورسٹیوں کے تمام تعلیمی پروگرامز کیلئے ایچ ای سی کے مقرر کردہ معیار پر عمل کرنا لازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ڈگریوں کی منظوری اور کوالٹی چیک کے لیے ایچ ای سی  کا اہم اجلاس ہو جس میں یونیورسٹیوں کے تمام تعلیمی پروگرامز کے لیے ایچ ای سی کے مقرر کردہ معیار پر عمل کرنا لازمی قراردیا گیا ۔

پیشہ ورانہ انڈر گریجویٹ ڈگریوں (میڈیکل، انجینئرنگ) کی منظوری متعلقہ کونسلز دیں گی،ایم ایس  اور پی ایچ ڈی  پروگرامز کی نگرانی مکمل طور پر ایچ ای سی کے پاس ہوگی،تعلیمی نظام میں تضاد ختم کرنے کے لیے ایچ ای سی اور تمام کونسلز مل کر کام کریں گی۔

چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈگریوں کی عالمی سطح پر پہچان کے لیے کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ایچ ای سی نے تمام ایکریڈیٹیشن کونسلز کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کسی مس ایڈونچر کامتحمل نہیں ہو سکتا،براہ راست اثرخیبرپختونخواہ پر پڑے گا؛سہیل آفریدی