پاکستان کسی مس ایڈونچر کامتحمل نہیں ہو سکتا،براہ راست اثرخیبرپختونخواہ پر پڑے گا؛سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی مس ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا،کوئی مس ایڈونچر ہوا تو براہ راست اثر خیبرپختونخواہ پر پڑے گا۔
صحافیوں سے گفتگو سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمسایوں کیساتھ جس طرح کے حالات بنا رہے ہیں اس کا اثر خیبرپختونخواہ پر ہوگا،اللہ نہ کرے مگر مجھے خدشات ہیں اس کے اثرات آپ دیکھ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سمیت دیگر سے ملاقاتیں اپنی کرسی بچانے کیلئے نہیں کیں،نہیں چاہتا تھا بلوچستان جیسے حالات خدانخواستہ کے پی میں بنیں ،اگر ایسا ہوتا تو پھر یہ کہتے بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی، انہوں نے صوبے میں معاملات کو سنجیدہ نہیں لیا۔
چاہتا تھا ایک قومی جرگہ بنا کر افغانستان بھیجا جائے جو ان سے بات کرے،میری اس بات پر توجہ نہیں دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ہم کسی طرح کی مسلح جدوجہد نہیں کریں گے رہائی فورس کوئی کلاشنکوف یا اسلحہ نہیں اٹھائے گی،دوبارہ 26 نومبر جیسا کچھ ہوا تو ہمارے سینے ہی حاضر ہوں گے۔
سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں گر گیا تھا، وہ ہم دوبارہ خریدیں گے،ذاتی عیاشیوں کیلئے کوئی جہاز نہیں خریدیں گے۔