گرفتاری کے دوران پولیس کا ملزم کی ماں پر تشدد ،ویڈیو منظر عام پر آگئی

Feb 24, 2024 | 16:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران ملزم کی والدہ پر تشدد  کا واقعہ پیش، ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس کی جانب سے خاتون پر  تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے ،  سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بصیر خان کو ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی ، ملزم کی ماں بیٹے کی گرفتاری کے دوران آڑے آگئی تو پولیس اہلکار نے ماں کو تھپڑ مارے اور دھکے دیئے ، پولیس اہلکار ملزم بصیر کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں :شادی سے انکار پرخاتون نے اینکر کو اغواءکر لیا