شادی سے انکار پرخاتون نے اینکر کو اغواءکر لیا

Feb 24, 2024 | 15:37:PM
شادی سے انکار پرخاتون نے اینکر کو اغواءکر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شادی سے انکار کرنے پر  کاروباری خاتون نے  ٹی وی اینکر کو اغوا کر لیا ، واردات بھی ایسے سر انجام دی کہ بڑے بڑے کریمنلز بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک کاروباری خاتون نے ٹی وی اینکر کو اغوا کرلیا,پولیس کا کہنا ہے کہ کاروبار کرنے والی ایک خاتون نے بات چیت اور شادی کرنے سے انکارپر مقامی میوزک چینل کے اینکر کو اغوا کروالیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے رشتہ کرانے والی ایک ویب سائٹ پر ٹی وی اینکر کی تصویر اور پروفائل دیکھ کر ان سے بات چیت شروع کی اور کچھ دنوں بعد خاتون نے اینکر سے شادی کی خواہش ظاہر کردی۔

خاتون کے شادی کے لیے دباؤ ڈالنے پر ٹی وی اینکر نے ان کا نمبر بلاک کردیا جس پر خاتون نے اینکر کا پیچھا کرنا شروع کردیا اور ٹریکنگ سسٹم سے لوکیشن کا پتا کرکے کرائے کے غنڈوں کو پیسے دے کر انہیں اغوا کروا کے اپنے دفتر بلوالیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹی وی اینکر نے خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ وہ نہ صرف ان سے رابطہ رکھے گا بلکہ شادی کرے جس کے بعد خاتون نے انہیں رہا کردیا۔ رہائی کے بعد ٹی وی اینکر نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس پرخاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛غیر ملکی کوچز کی تعیناتی، محسن نقوی نے وہاب ریاض کو ٹاسک سونپ دیا