غیر ملکی کوچز کی تعیناتی، محسن نقوی نے وہاب ریاض کو ٹاسک سونپ دیا

Feb 24, 2024 | 15:02:PM
غیر ملکی کوچز کی تعیناتی، محسن نقوی نے وہاب ریاض کو ٹاسک سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی )محسن نقو ی نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو  غیر ملکی کوچز کی تعیناتی کا ٹاسک سونپ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے غیرملکی کوچز کی تعیناتی کا ٹاسک چیف سلیکٹر وہاب ریاض کو دیدیا،وہاب ریاض نے غیر ملکی کوچز سے رابطے شروع کر دئیے، واضح رہے کہ سابق ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی تھی، محمد حفیظ کی ڈائریکٹر شپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ میں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،نیوزی لینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں چار ایک سے ناکامی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی مریم نواز سے ملاقات،اندرونی کہانی سامنے آ گئی